ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کابینہ کا فیصلہ: ریلوے کے 11 لاکھ ملازمین کو 78 دن کا بونس، ای سگریٹ پر لگائی گئی پابندی

کابینہ کا فیصلہ: ریلوے کے 11 لاکھ ملازمین کو 78 دن کا بونس، ای سگریٹ پر لگائی گئی پابندی

Wed, 18 Sep 2019 18:40:07    S.O. News Service

نئی دہلی،18/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ 11 ملین ریلوے ملازمین کو بونس کے طور پر 78 دن کی تنخواہ دی جائے گی۔یہاں موجود وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ ای سگریٹ کو مکمل طور پر پابندی لگانے کا کابینہ نے فیصلہ لیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ معاشرے میں ایک نئے مسائل کو جنم دے رہا ہے اور بچے اس کواپنا رہے ہیں۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ای سگریٹ کو بنانا، درآمد / برآمد، فروخت، تقسیم، اسٹور کرنا اور تشہیر کرنا سب پر پابندی عائد ہوگی۔وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ای سگریٹ آرڈیننس 2019 کو وزراء کے گروپ نے کچھ وقت پہلے ہی اس پر غورکیا تھا۔آرڈیننس کے ڈرافٹ میں صحت کی وزارت نے تجویز دی تھی کہ پہلی بار قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ اور ایک سال کی سزا کا قانون ہو۔اس سے پہلے گزشتہ اگست میں ای سگریٹ مخالف آرڈیننس، 2019 وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایات کے بعد ایک وزراء کی ٹیم کو بھیجا گیا تھا۔آرڈیننس کے مسودے میں وزارت صحت نے پہلی بار خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ ایک سال کی زیادہ سے زیادہ سزا کی تجویز تھی۔وزارت نے بار بار جرائم کرنے والوں کے لئے پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ تین سال کی جیل کی سفارش کی تھی۔مودی حکومت کے پہلے 100 دن کے ایجنڈے میں ای سگریٹ سمیت دیگر متبادل تمباکو نوشی آلات پر پابندی عائد کرنا شامل تھا۔ادھر ای سگریٹ کی حمایت کرنے والوں کی دلیل ہے کہ یہ تمباکو نوشی کرنے والے تمباکو کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہے۔حالانکہ حکومت یہ کہتے ہوئے پابندی لگانے پر زور دے رہی ہے کہ اس میں روایتی سگریٹ کی طرح ہی خطرہ ہے۔


Share: